ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / دہشت گردوں کے سیاسی اور دہشت گردانہ فرنٹ دونوں سے نمٹنا ہوگا: بپن راوت

دہشت گردوں کے سیاسی اور دہشت گردانہ فرنٹ دونوں سے نمٹنا ہوگا: بپن راوت

Wed, 17 Jan 2018 22:04:39    S.O. News Service

نئی دہلی،17؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے آج کہا کہ دہشت گرد گروپوں کا ایک دہشت گرد اور دوسرا سیاسی فرنٹ ہوتا ہے اور دہشت گردی کے مسئلے سے نمٹنے کے لئے دونوں سے ایک ساتھ نمٹنا لازمی ہوگا ۔ راوت نے یہاں ’’رائے سینا ڈائیلاگ‘‘ میں اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کی دہشت گرد یونٹس پر ان پرتشدد سرگرمیوں پر سختی سے قابو کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ ایسے تنظیموں کے سیاسی تنظیم این جی او کے نام پر پروپیگنڈے، فنڈز کی فراہمی وغیرہ کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ راوت نے کہا کہ دہشت گرد گروپوں کے دہشت گرد اور سیاسی دونوں فرنٹ سے ایک ساتھ نمٹنے کی ضرورت ہے۔


Share: